منگل، 30 جولائی، 2013

ایک خط یہ بھی ہے

5 comments
"گاما خان" نام تھا ان کا،نام یہی تھا یا شاید عرف العام ہو گیا بہر حال میں نے ان کے شناختی کارڈ پر بھی یہی نام لکھا دیکھا۔ اس دورمیں شاید ایسے نام رکھنے کا رواج ہوتا ہو گا دبنگ قسم کا بندہ تھابے باک اور دلیر۔ ابھی نو عمری کی دہلیز پار کی ہی ہو گی کہ انگریز سرکار نے اسے کسی "جرم" کی پاداش میں سزا سنا ڈالی۔ سزا کا خوف تھا یا اس کی دیدہ دلیری معاملہ جو کچھ بھی رہا ہوایک دن "گا ما خان" جیل کے روشن دان کو توڑ کر فرار ہو گیاانگریز حیران تھا کہ یہ نو عمر لڑکا کیسے جیل سے فرار ہو گیا۔اب گا ما خان...

بدھ، 24 جولائی، 2013

ایک حملہ ،،،،،، ایک سازش

4 comments
بنو مخزوم کے تاج کا سب سے روشن ہیرا،جو کسی بھی میدان جنگ کی آبرو ہوا کرتا تھا، فتح جس کے منہ زور گھوڑے کے  قدم چومنے کو اپنی سعادت سمجھتی،جس کے نیزے کے ایک اشارے پر جوان اپنے کشادہ سینے سنانوں پر بچھادینے پر بازی لے جاتے۔کہ جس کے پاس درہم ودینار کا نہیں اپنے فتح کئے ہوئے علاقوں اور قلعوں کا حساب ہوا کرتا تھا۔وہ ایسا تھا کہ جو اپنی زندگی میں ہی ایک فسانہ بن چکا تھاوہ جب میدانِ جنگ میں اپنے شانے سے برچھا کھینچتا تو صفوں کی صفیں درہم برہم ہو جاتیں، اور مصلّے سے گھوڑے کی پیٹھ تک کوئی...

جمعہ، 19 جولائی، 2013

قیمتی متاع

2 comments
 کبھی میں سوچتا ہوں کہ د نیا میں انسان کی سب سے قیمتی متاع کیا ہے۔ وہ ہستی کہ جس کی دعا ؤں سے ہر مشکل آسان لگے۔۔۔ کہ جس کی آغوش میں آ کر انسان اپنے تمام دکھوں، پریشانیوں اور آہوں کو بھلا دے اور ایسی راحت محسوس کرے کہ اس جیسی راحت کہیں اور نہ ملے، اور جو ہستی اس کیلئے تمام تر صعوبتوں کو بخوشی جھیل لے۔سوچتے سوچتے جب کوئی جواب نہ بن پائے تو دل کے نہاں خانے سے ایک صدا آتی ہے کہ وہ ہستی تو ماں ہے جو اپنی اولاد کے لیئے ٹھنڈی چھاؤں کا درجہ رکھتی ہے۔ اور اس ہستی کے بارے میں کچھ پڑھتے، لکھتے...

پیر، 15 جولائی، 2013

یہ جدوجہد تو کسی طور رکنے والی نہیں

2 comments
زندگی کے بعض دکھ اس قدر گھمبیر ہوتے ہیں کہ بھلائے نہیں بھولتے ۔ان کی کسک زندگی کے ساتھ قائم رہتی ہے۔پاکستان کے دو لخت ہونے کا دکھ ہر درد دل رکھنے والے پاکستانی کیلئے ایک بہت بڑا المیہ تھا۔لیکن مجھے اس المیے اور دکھ کا احساس اپنی عمر کی پندرہ بہاریں دیکھنے کے بعد اس وقت ہوا جب میں نے سلیم منصور خالد کی کتاب"البدر"اور طارق اسماعیل ساگر کی کتاب "لہو کا سفر"کا مطالعہ کیا۔قیام بنگلہ دیش کا سانحہ اگر چہ میری پیدائش سے بھی تین سال پہلے کا ہے لیکن یہ دونوں کتابیں پڑھنے کے دوران میں تصوّرمیں اپنے...

جمعرات، 11 جولائی، 2013

استقامت وعزیمت کی روشن مثالیں

12 comments
میرے پاس تاریخ کے جھروکوں سے ایک تصویر ہے آیئے میں آپ کو وہ تصویر دکھاتا ہوں یہ 12فروری1949کا دن ہے ۔ مصر کے بادشاہ فاروق کے حکم پر اخوان المسلمون کے بانی مرشد عام امام حسن البنا شہید کو رات کی تاریکی میں دھوکے سے مذاکرات کے بہانے بلا کر اندھا دھند فائرنگ کرکے شہیدکر دیا گیا ..اناللہ واناالیہ راجعون اور میں چشم تصور سے دیکھ رہا ہوں اب نماز جنازہ کا وقت ہو چلا ہے ۔تمام کارکنان پابند سلاسل ہیں عام افراد پر بھی گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے.....کسی کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں ہے ..... شہید...

منگل، 9 جولائی، 2013

رمضان مبارک

3 comments
اپنے گناہوں کی دلدل میں پھنسے،عصیاں کی تاریک وادیوں میں بھٹکتے،ظلم وجور کے ان دیکھے انجام کی طرف بڑھتے اورفسق وفجور میں ڈوبے ہوئے انسانوں کیلئے شعبان کی آخری تاریخ میں مغرب کے قریب افق پر خدا کی رحمتوں اور بخششوں کا اعلان کرتا ہوا چاند نمودار ہونے کوہے۔جسے دیکھ کر اہل اسلام کے لبوں پر بے ساختہ یہ دعا آجاتی ہے  اَللّٰهُمَّ اَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْيُمْنِ وَالْاِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِيْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی رَبِّيْ وَرَبُّکَ اﷲُ. ’’اے اللہ! اس چاند کو ہم...

ہفتہ، 6 جولائی، 2013

جو ڈٹے ہوئے ہیں محاذ پر

3 comments
مصر میں ایک منتخب حکومت کا تختہء الٹ کر اس کے خلاف فوجی بغاوت پر دنیا میں جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اسلام کے نام لیواؤں کی حکومت کسی صورت پسند نہیں خواہ وہ جمہوری عمل کے ذریعے ہی عمل میں کیوں نہ آئی ہو۔ یہ جمہوریت کے دعویدار صرف لادین حکومتوں کے محافظ ہیں خواہ وہ کوئی آمر ہی کیوں نہ ہو۔ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی طرف سے مصر کے فوجی آمروں کو مبارکباد اور انہیں خوش آمدید کہنے کے پیغامات بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ عالم اسلام کی تمناؤں اور آرزوؤں کے...

بدھ، 3 جولائی، 2013

معاشرے انصاف کے ساتھ زندہ رہتے ہیں

1 comments
اس تصویر کی کاٹ کتنی گہری ہے ایک معصوم بچی اپنے والد کی تلاش میں اپنی ماں کے ہمراہ انصاف اور امن کیلئےدربدر ہےلیکن اس کیلئے انصاف کا کوئی در نہیں کھلتا کسی امن عالم کے ٹھیکیدار کے کان پر کوئی جوں نہیں رینگتی۔دنیا کو جنگ وجدل کے حوالے کر دینے والےعالمی امن عالم کے ٹھیکیدار اور دنیا کو انصاف کا پیغام دینے والے بے انصافی کے پیامبرشایداس بات سے بے خبر ہیں کہ دنیا میں وہی معاشرے زندہ رہتے ہیں جہاں ہر ایک کو بلاتفریق انصاف ملے۔ ناانصافی معاشروں کو تباہی کے گہرے غار میں دھکیل دیتی ہے۔اللہ تعالٰی...

پیر، 1 جولائی، 2013

بالآخر ہم نے بھی بلاگ بنا ڈالا

12 comments
کاغذ اور قلم سے رشتہ تو بچپن سے ہی تھا ۔ خوب لکھا بھی اور بچوں کے ہفت روزہ اخبارات نے انہیں چھاپا بھی۔جب بھی کوئی پوچھتا کہ اچھا آپ ہیں اسلم فہیم جن کی تحریر فلاں اخبار میں تھی تو ہم خوشی سے پھولے نہ سماتے۔ قلم اور کاغذ سے کچھ آگے بڑھے تو معاملہ کمپیوٹر تک آ پہنچا۔ اب مسئلہ یہ آن پڑا کہ کمپیوٹر توخرید لیا لیکن اسے آپریٹ کیسے کرنا ہے اس بات کی ہمیں کوئی خبر نہ تھی لیکن ہم بھی دُھن کے پکّے تھے سو مستقل مزاجی سے لگے رہے اور آج لوگ ہم سے پوچھنے آتے ہیں کہ کمپیوٹر میں یہ خرابی آگئی ہے اسے کیسے حل...

................................................................................

................................................................................
.