
ہاکی کھیلنا زمانہ طالب علمی میں میرا جنون رہا ،ایک عجیب سی بات ہے کہ جہاں ہر کوئی کرکٹ کا دیوانہ ہے وہاں مجھے کرکٹ سے کبھی دلچسپی نہیں رہی نہ کھیلنے سے نہ دیکھنے سے، لیکن یہ بات بھی عجب ہے کہ آج کے میرے بلاگ کی اس تحریر کی وجہ کرکٹ کا ایک میچ ہے
بنگلہ دیش کے شہر"فتح اللہ" میں منعقد ہونے والے" ایشیا کپ" کے دوران سری لنکا اور پاکستان کے کرکٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود بنگالی تماشائیوں کے گالوں اور ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور ان کے ماتھوں پر لگی پاکستانی جھنڈوں کی پٹیوں کی تصویر...