منگل، 29 اپریل، 2014

بے حسی موت ہے بیدار زمانے کیلئے

4 comments
اس تصویر کی کاٹ کتنی گہری ہے ایک بوڑھی خاتون اپنے بچوں کے باپ کیلئے دربدر کی ٹھوکریں  کھا رہی ہے یہی نہیں بلکہ وہ گمشدہ افراد  کے لواحقین کیلئے ایک سہارا اور ان  کیلئے اٹھنے والی ایک توانا آواز بھی ہے۔ دکھوں اور تکالیف کی ماری اس کمزورخاتون کی آواز سے خوفزدہ حکمران یہ بات نہیں جانتے کہ مظلوم کی آہ اور رب کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا آمنہ مسعود جنجوعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں کبھی اس سے ملا نہیں، میں نے کبھی اس سے دیکھا نہیں، شاید ایک آدھ بار کبھی اس سے فون پر بات ہوئی  تھی،...

جمعہ، 25 اپریل، 2014

صدقہ جاریہ

11 comments
 مدینہ منوّرہ کی میونسپلٹی میں یہ باغ حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پررجسٹرڈ ہے یہی نہیں بلکہ مدینہ منوّرہ کےایک بنک میں حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پرباقاعدہ ایک کرنٹ بنک اکاؤنٹ بھی موجود ہے جس اکاؤنٹ میں اس باغ کی آمدن جمع ہوتی ہے اوریہ بات جان کربھی آپ حیران ہوں گےکہ حضرت عثمان بن عفانؓ کےنام پرآج بھی پانی اوربجلی کابل آتاہے۔آج ساڑھے چودہ سوسال کاعرصہ گزرنےکے بعد بھی حضرت عثمان بن عفانؓ کا نام مدینہ کی فضاؤں ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں روشن ہے آئیے تاریخ کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ساڑھے...

ہفتہ، 19 اپریل، 2014

لکھ پتی بھکاری

4 comments
میں نے پانچ لاکھ روپے اکٹھے کرکے بابا کو دئیے کہ کہیں کوئی سر چھپانے کی جگہ کوئی گھر بنانے کا سامان کرولیکن بابا نے گھر بنانے کی بجائے اپنا گھر بسا لیا ............... شاہ صاحب اپنی بات کہ رہے تھے اور میں حیران ہوا جا رہا تھا شاہ جی میرے پرانے مریض ہیں، بلکہ یوں کہنا مناسب ہو گا کہ میں ان کا فیملی ڈاکٹر ہوں اوراب تو یہ رشتہ دوستی میں ڈھل چکا ہے،اگرچہ "پیر"ہیں لیکن پیروں جیسا مزاج نہیں رکھتے بہت "کھلے ڈلّے" آدمی ہیں۔آج سہ پہر جب وہ بیٹے کی میڈیسن لینے میرے پاس آئے بیٹھے تھے کہ اسی اثناء میں...

منگل، 1 اپریل، 2014

قائد ایسے ہوتے ہیں

7 comments
میں مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جب میں نے نماز پڑھتے ہوئے سادہ لباس میں ملبوس درویش صفت اس شخص کی جیب سے گرنے والے "ڈالر" کے اس "قلم" کو دیکھا جس کے ساتھ لکھنا ہم بھی معیوب سمجھتے ہیں کہ لکھا ہی جائے تو "پارکر" کے قلم سے،کہاں ایک صوبے کا سینئر وزیر اور اس کی سادگی کا یہ عالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ اسے سلامت رکھے سراج الحق یقیناً آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی قرونِ اولٰی کی یاد تازہ کئے ہوئےہیں میں میٹرک کا طالب علم تھا جب اس سے پہلی بار میری ملاقات ہوئی، سرخ وسفید چہرہ "گلابی اردو" لیکن اسے دیکھتے...

................................................................................

................................................................................
.