منگل، 14 جنوری، 2014

کاش کوئی انہیں بتاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

7 comments

میلاد کے جلوس میں تھوڑی دیر کیلئے شریک ہونے کا موقع ملا
اور پھر مغرب کی نماز کا وقت ہو گیا
نماز کے فوراً بعد جب دوبارہ وہاں حاضری ہوئی تو دیکھا کچھ لوگ تو نماز کی ادئیگی کیلئے چلے گئے 
لیکن
۔
۔
۔
 نوجوانوں کی ایک بڑی تعدا ادھر ادھر گھومتی نظر آئی :(
ایک نوجوان سے جب میں نے نماز کا پوچھا تو کہنے لگا وہ جی ہم نے تو صبح ہی پڑھ لی تھی :(
کاش میری امّت کے ان نوجوانوں کو کوئی یہ بھی بتاتا کہ یہ نعتیں پڑھنا، نبی کریم ﷺ سے عقیدتوں کے پھول نچھاور کرنا اور ان کی غلامی کے نعرے لگانا
نبی اکرمﷺ کی آمد کا مقصد ہر گز نہ تھا
بلکہ اللہ کے رسولﷺ تو جو دین لے کر آئے وہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے 
اور 
رہی نماز 
تو وہ تو دین کا بنیادی ستون ہے
اور جو کفر او ر اسلام کے درمیان اتیاز کرنے والی ہے
سرکار دو عالم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’کفر اور اسلام میں حد فاصل (نماز) ہے۔‘‘لہٰذا مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں اور اپنے کریم رب کو راضی کرلیں۔ پھر زندگی میں خوشیاں اور سکون نصیب ہوگا، رحمت خداوندی کی برسات ہوگی، روح کو تسکین ملے گی، تفکرات اور آلام کو دور کردیا جائے گا اور اُخروی زندگی میں بھی قرار نصیب ہوگا۔نماز عملی عبادات میں سرفہرست ہے جو بظاہر ایک عمل ہے مگر حقیقتاً نماز میں ہی پورا دین سمٹا ہوا ہے۔دوسرے لفظوں میں نماز دین کی اصل و اساس ہے، اور جس نبی ﷺ کی مدحت میں سارادن یہ نوجوان گلیوں میں پھرتے ہوئے نعتیں پڑھتے رہے انہی  حضور اقدس ﷺ کا فرمان ہے کہ ’’اﷲ جل شانہ نے میری امت پر نماز فرض کی ہے اور قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا ہی سوال ہوگا۔‘‘ 
کاش کوئی ان نوجوانوں کو یہ بھی بتاتا کہ نماز تو دین کاوہ ستون ہے کہ جس پر اسلام کی مضبوط عمارت کھڑی ہے



7 comments:

  • 14 جنوری، 2014 کو 8:09 PM
  • 14 جنوری، 2014 کو 8:43 PM

    اصل میں ہم اب سادگی والے حقیقی اسلام کی بجائے نمودونمائش میں سکون ڈھونڈنا شروع ہوگئے ہیں۔
    اس کیلئے کچھ بدعات دوسرے مذاہب سے ایڈاپٹ کرچکے ہیں۔
    اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت سے روشناس کرائے۔

  • 14 جنوری، 2014 کو 8:48 PM

    بھائی آپ کی تحریر واقئی قیمتی و انمول ہے یہ آج جو بھی اسلام کے نام پر ہو رہا ہے اس میں ان علماء کا ہاتھ ہے جو رسول ﷺ کے پیغام کو اس بھونڈے انداز میں پیش کررہے ہیں اللہ ہم سب کو غلط کام نہ کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین

  • 14 جنوری، 2014 کو 10:35 PM
    Faseeh :

    جزاک اللہ خیر بھائی جان۔۔۔ بالکل ایسا ہی ہے اور نعتیں بھی کم ہی تھیں زیادہ تر تو گانے ہی ،، اللہ پاک معاف فرمائے اور ضدی ٹولہ کو عقل سلیم دے۔۔۔

  • 15 جنوری، 2014 کو 2:21 AM

    فہیم بھائی حق تحریر ہے ۔ افسوس ناک امر ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ سیکولر ازم اور جاہل طبقات غیر اسلامی رسومات کو اپنا اپنا درست "اسلام" سمجھ کر واللہ علم کون سے دونوں جہانوں میں سرخرو ہونے کیلئے کوشاں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خدا جانے زمانہ کون سی ارتقائی منازل طے کرتا ہوا کہاں جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ سدا خوش آباد و خوش مراد۔۔۔۔

  • 15 جنوری، 2014 کو 10:04 AM

    اسلامی بھائی۔ یہ کیسی بات کر دی آپ نے؟
    عشقِ رسولؐ نماز روزے کی پرواہ نہیں کرتا۔
    کسی بھی گناہ گار کے دل پر نازل ھو سکتا ہے۔
    سب کہو سبحان اللہ!!!

  • 17 جنوری، 2014 کو 12:42 PM

    حق ہے ۔۔۔ جب تک شور شرابا نہ ہو، دنیا دکھاوا نہ ہو تب تک سکون نہیں ملتا ۔۔۔ صحیح کہا کہ اس میں علما کا قصور ہے جو مصلحت کا شکار ہو کر ان رسومات کو پنپنے دے رہے ہیں۔۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے ۔۔ آمین!!

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

شکریہ

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

................................................................................

................................................................................
.